- الإعلانات -

ممبئی انڈینز ریکارڈ پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کی چمپیئن ٹیم بن گئی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کے فائنل میں ممبئی انڈینز نے دہلی کپیٹلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کیا۔دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے کھیلے گئے فائنل میں دہلی کپیٹلز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کے اوپنر ناکام ہوئے۔
بھارت کے تجربہ کار اوپنر شیکھر دھون اور آسٹریلیا کے مارک اسٹوئنز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اسٹوئنز صفر پر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے۔
شیکھر دھون 15 اور اجانکیا رہانے صرف 2 رنز بنا پائے لیکن 22 رنز پر 3 اہم وکٹیں گرنے کے بعد کپتان آئر نے رشبھ پانٹ کے ساتھ مل کر اچھی شراکت کی۔