- الإعلانات -

ایکوافینا پولو کپ 2020ء (کل )سے شروع ہوگا

جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2020ء کل (منگل )سے شروع ہوگا۔ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) کے مطابق کرونا ایس او پیز کے تحت ہونے والے اس دو گول ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ریجاس ڈویلپمنٹ، ڈائمنڈ پینٹس، رسالہ شامل ہیں جبکہ پول بی میں بائیوکاس ، ری مائونٹس، لغاریز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

آج بروز منگل 24 نومبر کو دوپہر تین بجے جے پی سی سی میں ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ رسالہ سے ہوگاجبکہ سوا تین بجے پاکستان پارک کیولری گرائونڈ میں بائیکواس اور ری مائونٹس میں مقابلہ ہوگا۔بدھ 25 نومبر کو تین بجے ریجاس ڈویلپمنٹ کا مقابلہ رسالہ سے جے پی سی سی میں ہوگا جبکہ سوا تین بجے فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں بائیکواس اور لغاریز کا مقابلہ ہوگا۔جمعرات 26 نومبر کو تین بجے ریجاس ڈویلپمنٹ کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس جے پی سی سی ڈیفنس میں جبکہ سوا تین بجے فوٹریس سٹیڈیم میں ریمائونٹس کا مقابلہ لغاریز سے ہوگا۔ اسی طرح اتوار کو جناح پولو اینڈ کنٹری کلب فیز ایٹ میں سب سڈری فائنل اور مین فائنل کھیلے جائیں گے