- الإعلانات -

سرفراز کا آرمی کے بارے بیان

ایبٹ آباد  قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کاکول اکیڈمی میں آرمی سٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتربنانے میں اہم کردارادا کیا۔
کاکول اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کاکول میں فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کی فٹنس بہترہوئی ہے ۔ پاک فوج کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کو خوب محنت کرائی اور فٹنس بہتر بنانے میں بہت مدد کی ۔ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے دوران شروع میں مشکل پیش آئی تاہم بعد میں کھلاڑیوں نے بہت  انجوائے کیا