- الإعلانات -

نوجوان کرکٹر خوشدل شاہ کے والد انتقال کرگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر خوشدل شاہ کے والد انتقال کرگئے. پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر خوشدل شاہ کے والد انتقال کرگئے، مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے اور کئی بار انہیں پشاور اپستال بھی لے جایا گیا تھا۔ خوشدل شاہ اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں جب کہ ان کے والد کی نماز جنازہ ڈیری سیدان ممش خیل میں ساڑھے گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

25 سالہ خوشدل شاہ کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ 2019ء میں آسٹریلیا کیخلاف پرتھ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ خوشدل شاہ نے پاکستان سپر لیگ 5 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ وہ جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ لیفٹ آرم سپنر بھی ہیں اور آل راؤنڈر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ خوشدل شاہ انگلینڈ کے حالیہ دورے میں بھی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے تاہم انگوٹھا زخمی ہوجانے کی وجہ سے وہ کوئی میچ نہ کھیل سکے۔ خوشدل شاہ کا ون ڈے ریکارڈ متاثر کن ہے اور وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں 8 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔