- الإعلانات -

پاکستان اولیمپیئنز فورم اور ہاکی فیملی کا ہاکی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ثنااللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پاکستان اولیمپیئنز فورم اور ہاکی فیملی کے ترجمان اولیمپیئن رائو سلیم ناظم کے علاوہ دیگر اولیمپیئنز رشیدالحسن، منظور الحسن سینئر، نوید عالم اورخالد بشیر نے ہاکی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ثنااللہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ہاکی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔