- الإعلانات -

شاہدآفریدی کاجناح اسپتال کیلیے 20لاکھ روپے کاعطیہ

afridi

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے جناح اسپتال کے دورے کے دوران اسپتال کی حالت زار پرگہرے دکھ کا اظہار کیا،انھوں نے جناح اسپتال کیلیے 20 لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔

انھوں نے کہا کہ مریضوں کو بنیادی سہولت کی عدم فراہمی پر رنج ہوا،اس حوالے سے حکومتی کردار نہ ہونے کے برابر ہے،انھوں نے غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر جناح اسپتال میں زہرخورانی کے شکار مریضوں کے وارڈ کا دورہ کیا ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی کہ جناح اسپتال میں مناسب سہولتیں بھی نا پید ہیں، غریب اور نادار مریضوں کوبہتر علاج کی فراہمی انسانیت کی خدمت ہے، اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو درپیش مشکلات جان کر تکلیف ہوئی ہے،علاج کی سہولت ہر انسان کا حق ہے۔