- الإعلانات -

ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ وائٹ واش

کیپ ٹاؤن : انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست دے کر وائٹ واش کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔جواب میں انگلش ٹیم نے ڈیوڈ ملان اور جوز بٹلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے ڈیوڈ ملان نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انگلش بلے باز کی اننگز میں پانچ چھکے اور گیارہ چوکے شامل تھے، 99 رنز بنانے کے لئے ملان نے صرف 47 گیندوں کا سامنا کیا، مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز بھی ملان کے نام رہا۔