- الإعلانات -

شاہد آفریدی نے اپنی بہترین ٹیم چن لی

معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی آل ٹائم فیورٹ ٹیم کے بارے میں بتا دیا، ان کی پسندیدہ ٹیم میں کئی پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ شاہد خان آفریدی نے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے فیس بک صفحے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی آل ٹائم فیورٹ پلیئنگ 11 کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ ٹیم میں سعید انور شامل ہوں گے، وہ سعید انور کی بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ ان دونوں کی بیٹنگ کا انداز ملتا جلتا ہے۔آفریدی نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے مزید کھلاڑیوں میں ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، انضمام الحق، جیک کیلس، راشد لطیف، وسیم اکرم، گلین مک گرا، شعیب اختر اور شین وارن کو رکھا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ خود بھی آل راؤنڈر ہیں لہٰذا انہیں دنیا بھر کے بہترین آل راؤنڈرز پسند ہیں۔وسیم اکرم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نئی اور پرانی دونوں گیندوں کے ساتھ کھیلنا جانتے ہیں جبکہ دنیا کے تیز رفتار ترین باؤلر شعیب اختر کو بھی انہوں نے بہترین کھلاڑی قرار دیا۔