- الإعلانات -

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا علان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کیلئے لگائے جانے والے اسکل کیمپ کیلئے 21 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور عمر اکمل، احمد شہزاد اور شاہد آفریدی تربیتی کیمپ کے بعد دورے کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں لگائے جانے والے اسکل کیمپ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جہاں انہی کھلاڑیوں میں سے طویل دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں شان مسعود، خرم منظور، سمیع اسلم، محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، افتخار احمد، آصف زاکر، اکبر الرحمان، محمد عامر، راحت علی، سہیل خان، احسان عادل، عمران خان، جنید خان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، محمد رضوان۔

وہاب ریاض ساتویں باؤلر رہیں اور وہ کیمپ میں شریک نہیں ہوں گے لیکن اگر دورے کیلئے ان کا ٹیم میں انتخاب کیا گیا تو وہ انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ محمد حفیظ کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے اور آج شام تک ان کی اسکین رپورٹ آ جائے گی، اگر وہ فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ کسے شامل کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 27 مئی کو کاکول میں کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو دو دن آرام دیا جائے گا جس کے بعد 30 کئی سے ایک ہفتے پر محیط اسکل کیمپ شروع ہو گا جو پانچ جون تک جاری رہے گا۔

انضمام نے اے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹیم بہت سے ایسے کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں اور ان کے پاس انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو کر خود کو منوانے اور قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا اچھا موقع ہے۔

16 کھلاڑیوں پر مشتمل اے ٹیم کے اسکواڈ میں شرجیل خان، فخر زمان، جاہد علی، سعود شکیل، بابر اعظم، عمر صدیق، عبدالرحمان مزمل، محمد نواز، حسن علی، میر حمزہ، محمد عباس، عزیزاللہ، بلاول بھٹی، محمد اصغر، شاداب خان، محمد حسن۔

ٹیم میں آل راؤنڈرز شامل نہ کرنے کے حوالےسے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں اس وقت آل راؤنڈرز کی کمی کا سامنا ہے، ماضی میں ہمیں عبدالرزاق اور اظہر محمود کی شکل میں بہترین آل راؤنڈرز دستیاب تھے لیکن اس وقت ہمیں آف اوپنرز کی طرح کوئی اچھا آل راؤنڈر دستیاب نہیں۔

یاسر شاہ کی فٹنس کے بارے میں انضمام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یاسر اسکل کیمپ میں آ سکتا ہے اور سات سے آٹھ دن میں مکمل فٹنس حاصل کر لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ بابر اعظم کو چار روزہ مچز کا زیادہ تجربہ نہیں، وہ بہت زبردست نوجوان کھلاڑی ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ اس کو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع فراہم کریں جبکہ قومی ٹیم کی مڈل آرڈر کو دیکھتے ہوئے فواد عالم کی ابھی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی لیکن جب بھی ضرورت پڑی تو انہیں ٹیم میں ضرور شامل کیا جاے گا