- الإعلانات -

مشکل وقت گزر گیا، اب کھلاڑیوں کا فوکس صرف کھیل پر ہو گا،مینیجر قومی ٹیم منصور رانا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر منصور رانا نے کہا ہے کہ مشکل وقت گزر گیا، اب تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور فوکس صرف اور صرف کھیل پر ہو گا۔ایک انٹرویومیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر منصور رانا نے کہا کہ مینجڈ آئسولیشن میں گزرا یہ وقت مشکل ضرور تھا لیکن اب یہ وقت گزر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے اب ان کا سارا فوکس کھیل پر ہو گا، وہ کھیل پر فوکس کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔

منصور رانا نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے لڑکوں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کے لیے مختلف سیشنز کا اہتمام بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ اس دوران ہم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کو ضرور مس کیا اور اب اس کا موقع کوئنز ٹاؤن میں ملے گا جہاں ہم منگل کو پہنچیں گے، ہم اس وقت سب کچھ بھلا کر مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور مستقبل کی ہی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ٹیم مینیجر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی ہے، امید ہے کہ کھلاڑی مختصر وقت میں بھرپور ٹریننگ سیشنز سے مستفید ہوں گے۔