- الإعلانات -

عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور پروٹیز ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی

گیانا ۔ ویسٹ انڈیز جون میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کرےگا۔ سیریز میں میزبان ٹیم کے علاوہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ جنوبی افریقن ٹیم کا 2010ءکے بعد پہلا دورہ ویسٹ انڈیز ہو گا۔ سیریز کے دوران تینوں ٹیمیں آپس میں تین، تین میچز کھیلیں گی، افتتاحی میچ میں 3 جون کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 5 جون کو شیڈول میچ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا، 7 جون کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 11 جون کو سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ پروٹیز سے ہو گا، 13 جون کو سیریز کے پانچویں میچ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا، 15 جون کو کالی آندھی اور پروٹیز ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 19 جون کو آسٹریلیا کا مقابلہ پروٹیز سے ہو گا، 21 جون کو سیریز کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 24 جون کو سیریز کا نواں اور آخری میچ کھیلا جائے گا جس میں کالی آندھی اور پروٹیز ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 26 جون کو کھیلا جائے گا۔