- الإعلانات -

ثقلین مشتاق انگلش باؤلرز کو یاسر شاہ سے ٹکرایں گے

لاہور: پاکستان کے لیجنڈ اسپنر ثقلین مشتاق انگلش باؤلرز کو اسپن باؤلنگ کے گر سکھانے کے لیے تیار ہوگئے ہیں-

’دوسرا ‘ کے تخلیق کار ثقلین مشتاق نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) سے مختصر مدت کے لیے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے معاہدہ کرلیا لیکن وہ میڈیا کے حوالے سے مصروفیات کے باعث پاک-انگلینڈ سیریز کے صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جولائی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران یاسر شاہ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے چند روز پہلے ثقلین مشتاق کو قلیل مدت کے لیے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کی پیش کش تھی۔