- الإعلانات -

اے بی ڈویلیئرز اور ان کی اہلیہ کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

نئی دلی جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر دیا۔
اے بی ڈویلیئرز نے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ ”ڈینیئل“ کیساتھ خوبصورت انداز میں گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کی اہلیہ بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز جس طرح چوکوں اور چھکوں کی بارش کر کے اپنے مداحوں کا دل جیتتے ہیں بالکل اسی طرح اس ویڈیو نے بھی ان کے شائقین کو خوب محظوظ کیا ہے اور انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد اب تک اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔