- الإعلانات -

اسٹار فٹبالر میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

رجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اور ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔اسپینش لیگ کے میچ میں لائنل میسی نے ریال ویلا ڈولڈ کے خلاف بارسلونا کی جانب سے 644 واں گول کرکے کسی کلب کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے کے پاس تھا جنہوں نے 1956 سے 1974 تک 19 سیزن میں اپنے کلب سینٹوس کے لیے 643 گول کیے تھے۔

لائنل میسی نے یہ کارنامہ 16 سال میں انجام دیا وہ 2003 سے بارسلونا کلب کا حصہ ہیں، اسپینش لیگ کے اس میچ میں بارسلونا نے ریال ویلا ڈولڈ کو 3-0 سے شکست دی۔واضح رہے کہ 20 دسمبر کو اسٹار فٹبالر میسی نے عظیم فٹبالر پیلے کا 643 گول کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔میسی نے ہسپانوی لیگ لالیگا کے میچ میں ویلینشیا کیخلاف شاندار ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں ڈال کر ناصرف میچ برابر کیا بلکہ پیلے کا 643 گولز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا تھا۔