- الإعلانات -

دوسرےٹیسٹ میں سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست سریز انگلینڈ کے نام

چیسٹر لی سٹریٹ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔میچ کے چوتھے روز سری لنکا کے بلے بازوں نے دوسری اننگ میں شاندار بلے بازی سے اپنی مزاحمت جاری رکھی لیکن یہ مزاحمت انگلش ٹیم کو فتح سے نہ روک سکی۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگ میں 475رنز بنا کر آوٹ ہوئی ۔چندیمل نے 126اور ہیراتھ نے 61رنز بنائے۔اس طرح اس نے انگلینڈ کو میچ اور سیریز جیتنے کیلئے 79رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے ایک وکٹ کھو کر پورا کر لیا۔کپتان الیسٹر کک 47رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اینڈرسن کو میچ میں 8وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9جون سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔