- الإعلانات -

دانش کنیریا نے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان چھور دیا آخر وجہ کیا تھی

کراچی  سپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کا شکار لیگ سپنر دانش کنیریا سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں تاہم انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذہبی مقامات کی یاترا کیلئے بھارت گئے ہیں۔
ذرائع  کے مطابق لیگ سپنر دانش کنیریا پر کاؤنٹی کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ کے الزامات لگنے کے بعد جس کے بعد وہ پوری دنیا میں ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کیلئے نا اہل ہوگئے تھے۔کئی سالوں سے پابندی کے شکار لیگ سپنر نے جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاہم حکومت کی جانب سے دانش کنیریا کو مثبت جواب نہیں ملا جس کے بعد پہلے سے مشکلات کا شکار کرکٹر کو شدید مایوسی ہوئی ۔
دانش کنیریا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مثبت جواب نہ آنے کے بعد کرکٹر کو شدید مایوسی ہوئی ہے اور وہ اپنے خاندان کے ہمراہ سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے بھارت گئے ہیں۔ دوسری طرف لیگ سپنر دانش کنیریا نے بھارت میں مستقل قیام کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ مذہبی مقامات کی یاترا کیلئے بھارت آیا ہوں اور کب پاکستان واپس جاؤں گا اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا اور خاموشی سے نہیں بلکہ ویزہ لے کر بھارت آیا ہوں۔      اور پہلے بھی سندھ سے کثیر تعداد میں ہندو سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے بھارت جا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ دانش کنیریا کے خاموشی سے انڈیا جانے نے بہت سے سوالات کھڑے کردیے ہیں ۔