- الإعلانات -

ٹیسٹ رینکنگ؛ یونس اورمصباح 10 بہترین بلے بازوں میں شامل، بولرزمیں یاسر کا چوتھا نمبر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔جس کے تحت پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ بہترین بولروں میں یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈریسن اپنے ہی ہم وطن اسٹیورٹ براڈ کو نیچے دھکیل کر پہلے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔ جبکہ اسٹیورٹ براڈ 2 درجہ تنزلی کے بعد پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارت کے ایشون 871 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کے جادوگراسپنر یاسر شاہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پانچویں، بھارت کے رویندا جڈیجا چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ آٹھویں ، جنوبی افریقہ کے مورنی مورکل نویں جبکہ ان ہی  کے ہم وطن ورنون فلینڈرز دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔