- الإعلانات -

دورہ انگلینڈ:فاسٹ باولر محمد عامر کا ویزہ نہ آسکا

لاہور دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویزے آگئے ہیں جبکہ فاسٹ باولر محمد عامر کا ویزہ تاحال موصول نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق دورے پر جانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے آگئے ہیں ۔ ان ویزوں کی تعداد 24ہے ۔ فاسٹ باولر اور پاکستانی باولنگ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے محمد عامر کا ویزہ تاحال بورڈ کو موصول نہیں ہوا۔اس بارے میں بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ نامکمل کوائف کی وجہ سے ایسا ہوا لیکن امید ہے کہ عامر کا ویزہ تین چار دن میں آجائے گا اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ واضح رہے کہ محمد عامر کو سلمان بٹ اور محمد آصف سمیت میچ فکسنگ پر انگلینڈ میں سزا ہو چکی ہے اور فاسٹ باولر پانچ سال کی پابندی کے بعد گزشتہ سال کے آخرمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئے تھے۔