- الإعلانات -

محمد حفیظ کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور  قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف دورے میں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کا امکان بڑھ گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے سکلز کیمپ میں آج محمد حفیظ نے شرکت کر کے بیٹنگ کی پریکٹس کی ۔محمد حفیظ کی فٹنس سے متعلق شین ہیز نے پی سی بی کو آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ محمد حفیظ 2ہفتوں میں مکمل فٹ ہو جائیں گے ۔