- الإعلانات -

کیا مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ پی سی بی نے وضاحت کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کری۔ اس طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ مصباح الحق کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے ہی ہٹایا جاسکتا ہے جس کے ردعمل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ مصباح کے عہدہ چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، ایسی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

مصباح الحق کو جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز سے پہلے ہی ہٹایا جاسکتا ہے، قومی ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں یونس خان عبوری کوچ کے لیے سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقہ سیریز کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔ جنوبی افریقہ سیریز کے بعد قومی ٹیم کے لیے غیرملکی ہیڈکوچ لانے کا قوی امکان ہے۔کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا جس میں مصباح الحق سے سخت سوالات ہوں گے۔