- الإعلانات -

محمد عامر کو ابھی تک ویزا نہیں ملا لیکن پر امید ہیں کہ مل جائے گا،شہر یار

لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ محمد عامر کو ابھی تک ویزا نہیں ملا لیکن پر امید ہیں کہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی ۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بیٹنگ اور باولنگ ضرور کریں لیکن فیلڈنگ اور فٹنس پر خاص توجہ دیں ۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہامکی آرتھر کو ابھی تک پاکستان کا ویزا نہیں ملا ،بدھ یا جمعرات تک انہیں ویزا ملنے کی امید ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا نوجوان کل میدانوں میں نظر آئے گا ،ماضی میں بھی تمام بڑے کھلاڑی یونیورسٹیوں سے آئے ،کوشش ہے یونیورسٹیوں کی چیمپین شپ کرائی جائے۔شہریار خان نے کہا کہ کاردار کپ میں ایک ہزار سے زائد سکول حصہ لے رہے ہیں،اس ٹورنامنٹ میں نجی اسکولوں کے طلبا بھی شامل ہوں گے ۔