- الإعلانات -

دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب نہ ہونا مایوس کن ہے،جنید خان

ناران پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے پاکستان کو چھوڑ کر انگلینڈ کے لیے کھیلنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے قومی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ناران میں موجود جنید خان نے  کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر شدید مایوسی ہوئی ہے تاہم انگلینڈ کے لیے کھیلنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب نہ کیے جانے پر وہ کچھ کاو¿نٹیز سے چار روزہ کرکٹ کھیلنے کے لیے رابطے میں ہیں انگلش کاو¿نٹی لینکاشائر کی انہیں کھلانے میں دلچسپی تھی تاہم وہ توقع کررہے تھے کہ انگلینڈ کے لیے سکواڈ میں ان کا نام آجائے گا جس کے باعث انہوں نے کاو¿نٹی سے معاہدہ نہیں کیا۔
جنید خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور پاکستان اے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکا ہوں اس کے علاوہ ٹیم میں آنے کے لیے کیا کرنا پڑے گا میری سمجھ سے بالاتر ہے۔چیف سیلیکٹر انضمام الحق کے بیان جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنید مکمل ردھم میں نہیں ہیں، کے جواب میں فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور کاکول میں لگنے والے فٹنس کیمپ میں اسے ثابت کرچکے ہیں۔