- الإعلانات -

پاک افریقہ سیریز، پچز کی تیاری سے متعلق پی سی بی کا اہم اقدام

کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں پچز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف کیوریٹر آغا زاہد کو بلالیا۔ سابق چیف کیوریٹر آغا زاہد 8 ماہ قبل کنٹریکٹ ختم ہونے پر فارغ ہوگئے تھے تاہم اب انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور پی ایس ایل میچز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سابق چیف کیوریٹر آغاز راولپنڈی اور لاہور کی پچز تیار کرائیں گے۔واضح رہے کہ آغا زاہد 19 سال سے پی سی بی کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلی جائے گی۔ ٹی 20اسکواڈ میں بھی ڈومیسٹک پرفارمرز کو جگہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فخرزمان کی بھی واپسی کا امکان ہے جبکہ محمدحفیظ کی شمولیت دستیابی سے مشروط ہے۔صہیب مقصود، شرجیل خان، اعظم خان، ذیشان ملک اور زاہد محمود اسکواڈ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔