- الإعلانات -

شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں سے معذرت کرلی

لندن  قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نا ساز طبیعت کی وجہ سے آج انگلش ٹی ٹوئنٹی کا میچ نہیں کھلیں گے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ طبیعت نا ساز ہے ، کسی قسم کا چانس نہیں لینا چاہتا اس لیے میں آج کا میچ باہر بیٹھ کر دیکھوں گا ۔ انہوں نے انگلش ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں شرکت نہ کرنے پر اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے میچ حصہ لیں گے ۔