- الإعلانات -

زمبابوے میں لڑکی سے زیادتی،بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی گرفتار

ہرارے دورہ زمبابوے کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم بھارتی کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر غیروں کے دیس میں اپنے ملک کا نام خوب ”روشن“ کرنے لگے۔دورہ زمبابوے کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں قانون کے قابو آ گیا ہے۔ یہ بھارتی کھلاڑی کون سا ہے ؟ ابھی تک یہ راز نہیں کھلا۔ ذرائع  کے مطابق جس بھارتی کھلاڑی کو لڑکی سے زیادتی کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے اس سے ابتدائی تفتیش کر لی گئی ہے جس کے بعد اسے عدالت پیش کر دیا گیا۔زمبابوے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ ہم لوگ قانون کے مطابق شناخت ظاہر نہیں کر سکتے۔ہرارے پولیس کمشنر کے مطابق متاثرہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے سے پہلے نشہ آور چیز کھلائی لیکن لڑکی یہ نہیں جانتی کہ وہ کیسے ہوٹل کے کمرے میں پہنچ گئی تاہم خاتون نشے کی حالت میں تھی اور ہوٹل کی لابی میں پائی گئی۔ادھر یہ خبر سنتے ہی بھارتی ہائی کمشنر کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ انہوں نے کھلاڑی کی گرفتاری روکنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن زمبابوے پولیس نے ان کی ایک نہ سنی۔ بھارتی ہائی کمشنر کی پوری کوشش ہے کہ گرفتار کھلاڑی کا نام ظاہر نہ کیا جائے