- الإعلانات -

ڈبلیو ڈبلیو ای میں پھر دنگل لگے گا بڑے کھلاڑی واپس آ رہے ہیں

گولڈ برگ نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے ” طویل عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور رہنا ایک بہت بڑا قدم تھا اور میرا خیال تھا کہ اب وایسی نہیں ہوسکے گی، مگر میرے بیٹے کی وجہ سے اس بات کے امکانات سامنے آئے ہیں کہ ایک بار پھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیے کچھ کرسکوں "۔

اسی طرح 47 سالہ کرٹ اینگل نے رواں سال ٹی این اے امپیکٹ ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کے خواہشمند ہیں جہاں وہ 1999 سے 2006 تک ایکشن میں نظر آئے۔

دوسری جانب جیف ہارڈی اس وقت ٹی این اے کا حصہ ہیں جبکہ رے مسٹریو بھی کہیں اور ریسلنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم گولڈ برگ اور کرٹ اینگل کی طرح ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کے لیے یہ دونوں بھی بظاہر تیار ہیں۔جیسا جیف ہارڈی نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا کیرئیر ریسل مینیا میں ختم ہو جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو امید ہے کہ رے مسٹریو کی واپسی کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی۔