- الإعلانات -

انگلینڈ اور سری لنکا کل ہونگے آمنے سامنے

لندن انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈیز کی سیریز کا پہلا میچ کل ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔اس میچ سے پہلے آئی لینڈرز نے آئرلینڈ کو دو میچوں میں شکست دی تھی جس کی وجہ سے ان کا مورال کافی بلند ہے لیکن انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیت چکی ہے۔ اس سیریز سے پہلے سری لنکا کی ٹیم مینجمنٹ میں طویل مشاورت ہوئی جس میں انگلینڈ کیخلاف نئی حکمت عملی سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حکمت عملی کے مطابق اگر کوئی وکٹ جلد گر جاتی ہے تو نیچے والے نمبروں کے بلے باز کو تیز سکور کرنے کیلئے پروموٹ کیا جائے گا۔اس سیریز کیلئے ایان مورگن انگلینڈ جبکہ اینجلو میتھوز سری لنکا کے کپتان ہوں گے۔