- الإعلانات -

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کے کپتانوں میں تبدیلی کاامکان

لاہور  پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ونڈواوپن ہوگئی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے ایڈیشن میں شعیب ملک اورشاہدآفریدی اپنی فرنچائزوں کی کپتانی نہ کریں ۔
ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑی اورفرنچائزاپنی اپنی ٹیموں میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ٹیموں کے کپتانوں میں تبدیلی کاامکان ہے اور ہوسکتا ہے کہ شعیب ملک اور شاہد آفریدی اپنی فرنچائزوں کی کپتانی نہ کریں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی دوسرے ایڈیشن میں کسی دوسری فرنچائزکی قیادت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے پشاور زلمے اور شعیب ملک نے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیے تھے۔