- الإعلانات -

آخری ٹی ٹونٹی بھی بھارت کے نام ،زمبابوے بیٹنگ فیل

ہرارے بھارت کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کے بلے باز بھارت کی جانب سے دیا گیا معمولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ میچ اور سیریز بھارت نے اپنے نام کر لئے۔ بھارت نے  پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 138رنز بنائے۔جواب میں زمبابوین بلے بازوں نےاچھا کھیل پیش کیا لیکن ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ آخری بال پر زمبابوے کو جیتنے کیلئے 4رنز درکار تھے لیکن چگمبورا اس بال پر ٓاوٹ ہوگئے۔ اس طرح میچ بھارت نے 3رنز سے جیت لیا۔