- الإعلانات -

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے رکی پونٹنگ کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

ہرارے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا سب سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں قیادت کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں برابر کیا اور اس میچ فتح حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کی۔
مہندرا سنگھ دھونی سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کرنے کے علاوہ بھارت کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان بھی ہیں جنہوں نے 60 ٹیسٹ میچوں میں سے 27 جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔ دھونی کو 194 ایک روزہ میچوں میں سے 107 اور 70 ٹی 20 میچوں میں سے 41 میں فتح حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔، 230 ایک روزہ اور 17 ٹی 20 میچوں میں قیادت کرنے کا انوکھا اعزاز رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ 300 میچوں میں قیادت کا اعزاز صرف نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 303 میچوں میں کیویز کی قیادت کے فرائض انجام دیئے۔