- الإعلانات -

انیل کمبلے ایک سال کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

نئی دلی  بھارت کے سابق سپنر انیل کمبلے کو ایک سال کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی) کے مطابق 45 سالہ انیل کمبلے، روی شاستری اور بھارتی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر سمیت 56 افراد نے اس عہدے کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
بھارتی ٹیم کے سابق کوچ ڈنکن فلیچر کا معاہدہ 2015ءمیں ورلڈکپ کے بعد ختم ہو گیا تھا اور تب سے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی تھا تاہم روی شاستری کو اس دوران بھارتی ٹیم کے دوروں کیلئے ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا تھا۔