- الإعلانات -

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کے خلاف بولنگ کا فیصلہ

کراچی: پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگزکی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیتا تھا کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، اسلام آباد کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، دوسری جانب شاداب خان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے زلمی کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، ڈین کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں۔