- الإعلانات -

ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے عالمی چیمپئنز آج آپس میں آمنے سامنے ہونگے

جمیکا ویسٹ انڈیز میں جاری سہ فریقی سیریز کا فائنل آج میزبان اور ٹی ٹونٹی کے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور ون ڈے کے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان جمیکا میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا گزشتہ سال اویسٹ انڈیز میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز کا فاتح بھی ہے اس طرح آسٹریلیا اس سیریز کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے سہ فریقی سیریز میں شامل جنوبی افریقا اپنے 6 میں سے 3 میچز میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔