- الإعلانات -

ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم اسکور تک محدود رکھیں جبکہ کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کو بڑا ہدف دے کر میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسی، جبکہ ملتان سلطانز صرف ایک میچ جیتی ہے۔