- الإعلانات -

ارجنٹائن کے صدر کی میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل،

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے صدر موریسیو مکری نے حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی علامت سمجھے جانے والے اسٹار میسی سے رابطہ کیا اور ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کیارجنٹائن کے صدر موریسیو مکری اور لیجنڈ میراڈونا نے اسٹار فٹبالر لائنل میسی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کر دی ۔کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ میں چلی سے ہار شکستہ دل اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی ریٹائرمنٹ کا باعث بنی ۔شکست خوردہ ارجنٹائن کی ٹیم اداس چہروں کے ساتھ وطن واپس پہنچ چکی ہے ۔ ارجنٹائن کے صدر موریسیو مکری نے حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی علامت سمجھے جانے والے اسٹار میسی سے رابطہ کیا اور ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی ۔موریسیو مکری نے میسی سے مزید کہا کہ وہ کوپا امریکا میں شکست پر ہونے والی تنقید پر کان مت دھریں ۔دوسری جانب ،، ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیجنڈ میراڈونا نے بھی میسی کو نیشنل ٹیم کی جانب سے کھیلتے رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔میراڈونا کہتے ہیں کہ لائنل میسی کو 2018 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کو چیمپئن بنانے کے لیے نیشنل ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہیے ۔اس سے قبل کوپا امریکا کے فائنل معرکے سے پہلے میراڈونا نے ارجنٹائن کو وارننگ دی تھی کہ اگر وہ یہ میچ نہ جیتے تو واپس آنے کی ضرورت نہیں ۔