- الإعلانات -

کاکول کیمپ کے بعد کھلاڑیوں کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی: گرانٹ لوڈن

لاہور : پی سی بی ٹرینر گرانٹ لوڈن کا کہنا ہے کہ کاکول کیمپ کے باعث حالیہ ٹیسٹ کے بہترین نتائج سامنےآئے ہیں.لاہور  قومی کرکٹ ٹیم کے ٹرینر گرانٹ لوڈن کا کہنا ہے کہ کاکول کیمپ کے باعث کھلاڑیوں کی فٹنس میں خاطر خواہ بہتری ہوئی ہے ۔دورہ انگلینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کیخلاف میدان میں اترنے سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے ۔ قومی ٹیم کا انگلینڈ میں فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ۔ پی سی بی ٹرینر گرانٹ لوڈن کا کہنا ہے کہ کاکول کیمپ کے باعث حالیہ ٹیسٹ کے بہترین نتائج سامنےآئے ہیں ۔گرانٹ لوڈن کا مزید کہنا تھا کہ کاکول کیمپ کے بعد کھلاڑیوں کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ اب کرکٹرز ٹریننگ میں زیادہ محنت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پلیئرز کی بھرپور محنت کی وجہ سے دورہ انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملے گا۔