- الإعلانات -

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جوہانسبرگ: پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث روف شامل ہیں۔

چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔پروٹیز کے دیس میں ایک روزہ سیریز جیت کر پاکستان اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان کے ساتھ جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو اوپن کرائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ باووما کی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیز کی قیادت کریں گے۔

اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 9 میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔