- الإعلانات -

کیون پیٹرسن کا پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے سے انکار

لندن:  انگلش ٹیم کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش سے انکار کر دیا ہے۔ ان کو پی سی بی نے دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیش کش کی تھی۔
انگلش میڈیا کے مطابق کیون پیٹرسن کا اس بارے میں کہا ہے کہ میں گرمیوں میں بہت مصروف ہوں اس وجہ سے یہ ذمہ داری نہیں نبھا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں انگلش ٹیم کیلئے کھیلتا رہا اب بھی میری تمام ہمدردیاں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ اگر ٹائم ہوتا بھی تو میں کبھی اپنی ٹیم کیخلاف یہ پیش کش قبول نہ کرتا۔ واضح رہے کہ پیٹرسن پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے کھیلے تھے۔