- الإعلانات -

لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ مصباح الیون نےاب سے کچھ دیر پہلے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے۔

لارڈز: (ویب ڈیسک) چار میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شان مسعود سات رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ نے چالیس رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز اظہر علی تھے جو سات رنز بنا سکے ۔ یونس خان نے 33رنز کی اننگز کھیلی ۔ دونوں اوپنرز کو کرس ووکس نے آؤٹ کیا۔ لارڈز ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے بائیں ہاتھ کے تین فاسٹ بولرز محمد عامر، راحت علی ،وہاب ریاض اور ایک سپن بولر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے