- الإعلانات -

ؒلارڑز ٹیسٹ ،پاکستان پہلی اننگز میں 339 رنز بنا کر آوٹ

لارڑز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 339 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ دوسرے روز جب پاکستان کی ٹیم نے 282 رنز6 کھلاڑی آئوٹ سے کھیل کا آغاز کیا تو ابتداء ہی میں اسے پہلا نقصان سرفراز احمد کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ وہ25 رنز بنا کر ،ووکس کا شکار ہوئے ۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 310 رنز تھا۔سرفراز کے جانے کے بعد آنے والے کھلاڑی وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ وہ ووکس کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔310 رنز کے مجموعے پریکے بعد دیگرے دو وکٹ گر جانے کے بعد محمد عامر اپنے کپتان کا ساتھ دینے کے لیے آئے اور اپنا کھاتہ چوکے سے کھولا ۔

جب ٹیم کا اسکور 316 پر پہنچا تو پاکستان ٹیم کو اپنے کپتان مصباح الحق کی قیمتی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا وہ 305 گیندوں پر 114 رنز کی میراتھن اننگ کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ ان کو اسٹیورٹ براڈ نے بولڈ کیا۔316 رنز پر نو وکٹ گرجانے کے بعد آخری کھلاڑی یاسرشاہ ، محمد عامر کا ساتھ دینے کے لیے آئے اور اس موقع پر دونوں کے درمیان 23 رنز کی شراکت قائم ہوئی ۔

پاکستان کو عامر کی آخری وکٹ کا نقصان 339 رنز پر اٹھانا پڑا۔ وہ 12 رنز بنا کر براڈ کا شکار بنے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 339 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

یوں پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں آج4 وکٹ پر صرف 57 رنز کا ہی اضافہ کر سکی