- الإعلانات -

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

ہرارے: پاکستان کی زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 123 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن عمران بٹ 12 کے مجموعی اسکور پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عمران بٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے کے لیے اظہر علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔ عابد علی 59 اور اظہر علی 53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ خشک ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کی جگہ تابش خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دیدی تھی۔