- الإعلانات -

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیت لیا

سیول : محمد وسیم نے سخت مقابلے کے بعد فلپائن کے باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی . پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، سیول میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے اپنے فلپائنی حریف جیتھر اولیوا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ محمد وسیم اس سے قبل مختلف عالمی مقابلوں میں 11 ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کامن ویلتھ ، کمبیٹ گیمز ، کنگز کپ میں بھی مختلف میڈلز اپنے نام کئے ہیں