- الإعلانات -

لارڈز ٹیسٹ، دوسری اننگز میں پاکستان آٹھ وکٹ پر 214 رنز بنا سکے

لارڈز: لارڈز ٹیسٹ میں دوسری اننگز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈرز بلے باز پھر دھوکہ باز نکلے ۔ خدا خدا کر کے آٹھ وکٹ پر 214 رنز بنا سکے ۔ انگلینڈ کے خلاف مجموعی برتری دو سو اکاسی رنز ہو گئی ۔ یاسر شاہ کے 6شکار کے بعد انگلش گیند باز کرس ووکس نے بھی 5 وکٹیں اڑائیں۔

تیسرے روزانگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 7 وکٹ پر 253 رنز سے شروع کی۔ سٹوارٹ براڈ 17 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔ سٹیون فن کو یاسر شاہ نے 5 رنز پر میدان بدر کیا یہ ان کی اننگز میچ کی چھٹی وکٹ تھی ۔ جیک بال 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم کا سفر 272 پر تمام ہوا ۔ اس طرح پاکستان کو 67رنز کی برتری ملی۔ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا ۔ سٹوارٹ براڈ کی گیند پر محمد حفیظ صفر پر پویلین لوٹے ۔ دوسرے اوپنر شان مسعود کو 24 رنز پر کرس ووکس نے چلتا کیا۔ اظہر علی 23 رنز پر کرس ووکس کا دوسرا شکار بنے۔ یونس خان کی 25 اور پہلی اننگز کے سنچری میکر مصباح الحق کی صفر پر واپسی ہوئی ۔ دونوں کو معین علی نے آؤٹ کیا۔ لڑکھڑاتی بیٹنگ کو اسد شفیق نے 49 اور سرفراز احمد نے 45 رنز کا سہارا دیا ۔ دونوں کرس ووکس کی تیسری اور چوتھی وکٹ بنے۔ وہاب ریاض کھاتا کھولے بغیر کرس ووکس ہی کی جارحانہ باؤلنگ کی زد میں آئے۔ یاسر شاہ کیرئیر بیسٹ 30رنز بنا کر کریز پر موجود ۔ محمد عامر صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلش باؤلر کرس ووکس میچ میں اب تک 11 قومی بلے بازوں کو ٹھانے لگا چکے ہیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 339رنز بنائے تھے