- الإعلانات -

پاکستان میچ جیتا تو 50ہزار پاونڈ انعام دوں گا: ملک ریاض

لندن: بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کی ٹیم آج لارڈز کا ٹیسٹ میچ جیت گئی تو اس کو پچاس ہزار پاونڈ انعام دوں گا۔
ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ جہاں کئی ریکارڈز توڑنے کا موجب بنا ہے وہیں پاکستانیوں میں اس ٹیسٹ کے بارے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔ بحریہ ٹاون کے سربراہ کا بیان اس دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر خوش ہو کر یہ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک ریاض اس وقت لندن کے تاریخی لارڈز گراونڈ پر یہ میچ دیکھ رہے ہیں