- الإعلانات -

یاسر شاہ دنیا کا نمبر ون باؤلر بن گیا

لندن  : باؤلنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اورسٹوارٹ براڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں

لارڈز ٹیسٹ کی 10 وکٹوں نے یاسر شاہ کو دنیا کا نمبر ون باؤلر بنا دیا ، مصباح الحق کی تاریخی سنچری قومی کپتان کو دسویں سے نویں نمبر پر لے آئی ۔

دس انگلش بلے بازوں کے ہوش اڑانے والے قومی لیگ سپنر دنیا کے نمبر ون باؤلر بن گئے ۔ یاسر شاہ لارڈز ٹیسٹ سے پہلے چوتھے نمبر پر تھے ۔ باؤلنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اورسٹوارٹ براڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔

مصباح الحق کو بھی سنچری کا صلہ ایک درجہ ترقی کی صورت ملا ۔ قومی کپتان عالمی رینکنگ میں دسویں سے نویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ یونس خان بلے بازوں کی فہرست میں چھٹی پوزیشن پر ہیں ۔ بیٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ کا قبضہ ہے ۔

ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ آسٹریلیا بدستور پہلے ، بھارت دوسرے اورپاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے