- الإعلانات -

لندن : سٹوارٹ براڈ کا پاکستانی باؤلر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں عامر کا بہت برا استقبال ہو گا. لارڈز ٹیسٹ کی شکست نے سٹوارٹ براڈ کا دماغ بھی گھما دیا ، محمد عامر کی حمایت کرنے والے انگلش فاسٹ باؤلر نے پینترا بدل لیا ، کہتے ہیں محمد عامر نے فکسنگ کی ان پر تاحیات پابندی لگنا چاہیے تھی ۔

سٹوارٹ براڈ کا پاکستانی باؤلر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں عامر کا بہت برا استقبال ہو گا ۔

محمد عامر اور انکی باؤلنگ سٹوارٹ براڈ کے اعصاب پر سوار ہو گئی ، لارڈز ٹیسٹ میں ہار کا غصہ انگلش باؤلر نے محمد عامر پر نکال دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں فکسنگ بہت بڑا جرم ہے، محمد عامر پر تاحیات پابندی لگنا چاہیے تھی ۔

سٹوارٹ براڈ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگلش شائقین نے پاکستان فاسٹ باؤلر سے نرم رویہ برتا ۔ تاہم آسٹریلین تماشائی محمد عامرکو معاف نہیں کریں گے ، ایجبسٹن میں ان کا استقبال لارڈز جیسا نہیں ہو گا ۔ قومی ٹیم کو رواں سال دسمبر میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے ۔ سٹوارٹ براڈ نے یاسر شاہ کی تعریف کی اور کہا کہ انگلش بلے بازوں کو یاسر کی باؤلنگ کا توڑ کرنا ہو گا ۔ ان کی گھومتی گیندوں کو کھیلنے کیلئے خاص حکمت عملی اپنانا ہو گی