- الإعلانات -

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ فیصلہ

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں انجرڈ فہیم اشرف کی جگہ عاکف جاوید اور فواد احمد کی جگہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ کو شامل کیا گیا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم کی بولنگ اچھی ہے بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں میچ جیتنے کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، آندرے رسل کی شمولیت سود مند ثابت ہوگی، کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی، جیکب ویٹیرلڈ، وائلڈرموتھ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا میچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔