- الإعلانات -

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل آج سے شروع ہوگا

ساوتھمپٹن: کون ہوگا ٹیسٹ چیمپئن؟ نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ٹیسٹ کرکٹ کا بادشاہ بننے کے لئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے اعزاز کیلئے میدان میں اتر رہی ہیں، دو سال سے جاری چیمپئن شپ کی ٹاپ ٹو ٹیموں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔اس فائنل کے ساتھ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو سالہ سلسلے کا خاتمہ ہوجائے گاجسے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی زندگی دینے کے مقصد کے ساتھ دوہزار انیس میں شروع کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ

کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کون وے، کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہنری، کِلی جیمسن، ٹام لیتھم، ہنری نکولس، اعزاز پٹیل، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ، ول ینگ۔

بھارت کا ٹیسٹ اسکواڈ

ویرات کوہلی(کپتان)، روہت شرما، شبھمن گل، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، رشبھ پنت، رویندر جڈیجا، روی چندرن اشون، محمد شامی، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد سراج، ہنوما وہاڑی، ردھ مان ساہا اور امیش یادو۔