- الإعلانات -

ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل، کیوی ٹیم کے خلاف جملے کسنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

ساؤتھپمٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران دو تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

اسٹیڈیم سے نکالے گئے تماشائیوں پر نیوزی لینڈ ٹیم پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام تھا۔ تماشائیوں کی مبینہ غیرمناسب زبان کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساؤتھپمٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بنائے۔