- الإعلانات -

مصباح پر تنقید شعیب ملک کی راہ میں رکاوٹ بن گئی،انضمام الحق

لاہور: سابق کپتان انضمام الحق نے کہاکہ مصباح پر تنقید شعیب ملک کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

انضمام الحق نے کہا کہ شعیب ملک نے کچھ عرصے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اسی وجہ سے انھیں دوبارہ ٹیم میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں۔انگلینڈ کی بائیو سیکیورٹی؛ جھول پر پی سی بی نے آنکھیں بندکرلیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو مڈل آرڈر میں کسی تجربہ کار بیٹسمین کی ضرورت ہے، شعیب ملک نے ماضی میں ملک کیلیے اچھا پرفارم کیا ہے،ورلڈ کپ سے قبل تجربات کے زیادہ مواقع نہیں مگرمصباح الحق کی وجہ سے آل راؤنڈر کو شامل نہیں کیا جائے گا۔